PakNewsOne Cotton News 24/06/2022
PakNewsOne Cotton News 24/06/2022


PakNewsOne Cotton News 24/06/2022



تحریر!؛!سید مدبر شاہ

کاٹن کی آنکھ کا کاجل رخسار پر نظر آنے لگا

کاٹن مارکیٹ پر شدید مندی کے سائے لہرا رہے ہیں اس وقت ٹنڈو آدم کی کاٹن فیکٹریوں کے سامنے 300 سے زائد کپاس کے ٹرک کھڑے ہیں مندا ہونے کی وجہ سے جن کے ریٹ کا فیصلہ نہیں ہو پا رہا 
جبکہ سندہ میں کاٹن کے کام 19500سے 19800روپیے تک ہو گئے ہیں۔ 
دوسری طرف ڈالر کے مقابلہ میں آج روپیہ میں جان آ گئی ہے اور کی قیمت میں 2.27فیصد کمی ہوئی ہے اور ڈالر 211روپے 93پیسے سے نیچے آ کر آج 207روپیے 23پیسے پر انٹرا بنک کلوز ہوا ہے 
اس وجہ سے بھی کاٹن مارکیٹ کو دھچکا لگا ہے 
کاٹن جنرز میں سراسمگی پائی جاتی ہے ویسے تو یہ مندا نظر آ رہا تھا لیکن اندازہ تھا کہ 20ہزار سے نیچے مارکیٹ اگلے ہفتہ میں جائے گی لیکن  نیویارک سٹہ کا کریش ہونا۔ ڈالر کا گرنا ۔پھٹی ارائیول میں اضافہ نے مارکیٹ کو اندازوں سے قبل شدید مندی کا شکار کر دیا
اس وقت مارکیٹ میں بحث یہ ہے کہ مارکیٹ کن داموں پر ٹھہرے گی 
کیا 19000سے19500یا پھر اس سے بھی نیچے جائے گی 
ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ کپاس کی قیمتوں میں کتنی کمی آئے گی ابھی تک کپاس کی مارکیٹ واضع نہیں ہے 
ایک واضع حقیقت یہ ہے کہ خریدار مارکیٹ میں موجود ہے اور مسلسل متحرک ہے یہ مارکیٹ کے لئے اچھا شگون ہے اور استحکام کی علامت ہے 
کاٹن مارکیٹ کا سست روی سے نیچے آنا تمام سٹیک ہولڈرز کے لئے بہتر ہوتا ہے لیکن اس طرح کریش کرنا کہ رات 20700تک کام ہوئے ہوں اور 24گھنٹے سے قبل ہی مارکیٹ 1300سے 1400نکل جائے اس کے اثرات یارن مارکیٹ پر بھی نظر آ رہے ہیں اور فیبرک پر بھی مرتب  ہوں گے 
مندا تیزی نہیں بلکہ استحکام ہی سب کو جیت دلواتا ہے 
ختم شد